‫‫کیٹیگری‬ :
26 July 2018 - 21:41
News ID: 436706
فونت
جنرل قاسم سلیمانی :
قدس بریگیڈ کے کے کمانڈر نے کہا : کوئی شب ایسی نہیں گذرتی ہے کہ ہم لوگ اسلام کے دشمن کی نابودی کی فکر کئے بغیر سو جائیں کیوں کہ ہم لوگ شہادت اور امام حسین علیہ السلام اور عاشورہ مکتب کی پیروی کرنے والے ہیں ۔
جنرل قاسم سلیمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران پر عراق کی جانب سے مسلط کی جانے والی جنگ کے دوران ہونے والے ایک اہم آپریشن "رمضان" اور اس میں شہید ہونے والے مجاہدوں کی یاد میں ایک تقریب جو ایران کے شہر ہمدان میں منعقد ہوا اس میں قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے امریکا کو خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : افغانسان میں تمہاری طرف سے لشکر کشی جس میں ہزاروں ٹینگ و بستر بند گاڑیاں اور لاکھوں کی تعداد میں فوج اور سکیڑوں جنگی جہاز کے با وجود سوائے ذلت کے کچھ تمہارے نصیب میں نہیں ہوا ۔

قدس بریگیڈ کے کے کمانڈر نے وضاحت کی : وہاں شکست کھانے کے بعد خطے میں امن برقرار کرنے کے لئے التماس و منت کرتے تھے اب کیسے ممکن ہے کہ تم ہمارے لئے خط و لائین کھینچو ۔

انہوں نے ایران کے صدر جمہور کے حقیقت پر منحصر بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ہمارے صدر مملکت کے بیان کے جواب میں امریکی صدر نے  کچھ حقیر باتیں کی ہیں اور یہ ہمارے صدر کی شان کے خلاف ہے کہ وہ ان حقیر باتوں کا جواب دیں ، اس لئے میں اس نظام کا ایک سپاہی ہونے کی حیثیت سے اس کا جواب دیتا ہوں ۔

قاسم سلیمانی نے امریکی صدر کے جواب میں اس کو خطاب کرتے ہوئے تاکید کی : ٹرمپ صاحب ایران کو رہنے دو ، ایرانی افواج کی ابھی ضرورت نہیں ، فی الحال میں تمہارے مقابلے پر ہوں ، قدس بریگیڈ تمہارے مقابلے پر ہے ، پہلے آ کر ہم سے مقابلہ کر لو ۔

انہوں نے امریکی حکام کو متنبہ کراتے ہوئے کہا : کیا تم بھول گئے ہو کہ تم ایک زمانے  میں ٹینکوں میں بیٹھے اپنے سپاہیوں کے لئے بڑے سائز کے پیمپرز فراہم کیا کرتے تھے اور آج آ کر تم ہمیں دھمکانے کی کوشش کرتے ہو؟ تم لبنان کی ۳۳ روزہ جنگ میں کیا بگاڑ پائے؟ کیا تم نے اُس وقت جنگ کے خاتمے کے لئے حزب اللہ کی شرطوں کو تسلیم نہیں کیا ۔

جنرل قاسم سلمیمانی نے وضاحت کرتے ہوئے امریکی حکام سے کہا : آج تک تم ہمارا کیا بگاڑ پائے تو آج آ کر تم ہمیں دھمکاتے ہو ۔

انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا : مسٹر ٹرمپ تم اپنی فوج کے سابق کمانڈر سے دریافت کرنا کہ اس نے کس کو ایران میں میرے پاس بھیجا تھا جبکہ میں ملک کا ایک سپاہی تھا، صدر مملکت نہیں تھا اور اس نے آ کر ہم سے درخواست کی تھی کہ کیا آپ ہمیں مہلت دے سکتے ہیں؟ کیا آپ عراق میں اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے انہیں راضی کر سکتے ہیں کہ جب تک ہم آئندہ چند ماہ میں وہاں سے خارج نہیں ہو جاتے، عراقی مجاہدین ہمارے فوجیوں پر حملہ نہ کریں ۔

قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے روزبروز امریکی کمزوری میں ہونے والے اضافہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایک دور وہ تھا کہ جب امریکہ کا جنگی بیڑا اپنی جگہ سے حرکت کرتا تھا تو ایک ملک حکومت کا تختہ پلٹ جاتا تھا مگر آج نوبت یہ آگئی ہے کہ امریکہ طالبان جیسی ایک حقیر اور پست دہشت گرد تنظیم کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کی بات کرتا ہے اور ایران کو نقصان پہونچانے کے لئے ایران کے کوڑے دان میں پھینکے جا چکے دہشت گرد گروہ ایم کے او کے کا دامن تھامتا ہے۔

انہوں نے کہا : میں ٹرمپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ تم جہاں سوچ بھی نہیں سکتے، وہاں ہم تم سے نزدیک ہیں اور جہاں تمہارا طائر فکر بھی پرواز نہیں کر سکتا وہاں ہم تمہارے قریب موجود ہیں ۔

جنرل قاسم سلیمانی نے امریکہ کی جانب سے مسلسل آنے والی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا : تم نے اگر ایران کے خلاف جنگ شروع کی تو اس کا آغاز تو تمہارے ہاتھ میں ہے مگر اس کا انجام ہم رقم کریں گے۔ تم کو خبردار کرتے ہیں کہ جان لو تمہاری تباہی کا فیصلہ خود تمہارے ہاتھ میں ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬